لکھنؤ،9 ؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یوگی آدتیہ ناتھ کی آدھی رات کی کلاس گزشتہ رات بھی جاری رہی۔جس میں ابھی تک کے اعلانات کو 100دن میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی روڈ ویز بس اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت دینے اور اگلے پانچ سالوں میں 70لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوگی حکومت کا آدھی رات تک ایکشن ہفتہ کو بھی جاری رہا۔آدھی رات تک جاری رہی میٹنگ میں پی ڈبلیو ڈی، ٹرانسپورٹ اور شہر ی ترقیات کی وزارت نے اپنا 100دن کا ایجنڈا وزیر اعلی کے سامنے رکھا۔یوپی میں سڑکیں کی حالت خستہ ہیں ،یوگی حکومت اس کو چمکانے کی تیاری میں ہے۔آنے والے دنوں میں یوپی کے بس اڈوں کو وائی فائی سے جوڑنے کی تیاری ہے،ہفتے میں آدھی رات کی آخری میٹنگ میں ان تمام فیصلوں کو 100دنوں میں لاگو کرنے کا فیصلہ ہوا، جن میں سے زیادہ تر پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں۔یوگی حکومت نے یہ نئی پہل شروع کی ہے-جس میں شام چھ بجے کے قریب میٹنگ شروع ہوتی ہے جو آدھی رات تک چلتی ہے، اس طرح کی پہلی میٹنگ 3 ؍اپریل کو ہوئی تھی،آدھی رات کی میٹنگ میں اب تک کئی بڑے فیصلے لئے جا چکے ہیں۔